شجاع آباد،07 جون(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا تحصیلوں میں صحت کے شعبے کو ترجیح بنانے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،آوٹ ڈور،گائنی اور ادویات کے سٹور کا جائزہ لیا، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر فیاض جتالہ اور ایم ایس ڈاکٹر رانا جاوید نون نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور کہا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے نئی ایمرجنسی بلاک کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور کہا نیا جدید ایمرجنسی بلاک فعال ہونے سے مریضوں کو براہ راست ریلیف حاصل ہوگا انہوں نے مزیدکہا ہیپاٹائٹس سکریننگ اور ٹراما سنٹر کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے آؤٹ ڈور میں مریضوں کیلئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم بھی دیا۔