اٹک،5 جون(اے پی پی):گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نےکہاہےکہ ضلع اٹک کی عوام کی خدمت وفلاح کےلیےتمام وسائل بروےکارلائے جائیں گے۔انہوں نےان خیالات کااظہاراٹک کےدورےکےموقع پرکیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،یو ای ٹی ٹیکسلا کے وائس چانسلراور پنجاب یونیورسٹی کہ عہدے داران، پیپلزپارٹی کےرہنماسردار ظہیرخان،سرداراشعرحیات خان اورمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔
ڈی سی آفس آمد کے موقع پرگورنر پنجاب نےشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔اجلاس میں ڈی سی اٹک نےگورنرپنجاب کواٹک میں جاری فلاحی وترقیاتی کاموں کےحوالےسےتفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتےہوئے بتایاکہ ضلع اٹک کے سرکاری سکولوں میں 240کےقریب آئی ٹی لیبزکواپنی مددآپ کےتحت اپ گریڈکیاگیاہے۔اس کے علاوہ طلباءوطالبات کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیےلرن اینڈارن پروگرام شروع کیاگیاہے جس سے اب تک سینکڑوں طلبہ و طالبات مستفید ہو چکے ہیں۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں آئی ٹی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی کلاسز عارضی بنیادوں پرپائلٹ سکول میں منعقد کی جا رہی ہیں اور اسکول کی مستقل عمارت تکمیل کے مراحل میں ہے جو مستقبل قریب میں مکمل ہو جائے گی۔یہ عمارت 21 کنال کے رقبے پر مشتمل ہے۔
ڈی سی اٹک نے کہاکہ انگریزوں کے دور میں قائم ہونے والےسنبل بنگلے کی تزین و آرائش و مرمت کے بعد دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے جس میں ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 103 ترقیاتی اسکیموں پر کام ہو رہا ہےجس پر32514.928ملین روپےلاگت آئےگی۔راٶعاطف رضانے بتایا کہ اٹک میں پہلا تھیلیسیمیا سینٹر اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں تھیلیسیمیاسے متاثر ہونے والے بچوں کو خصوصی طبی امداد دی جائے گی اس تھیلیسیمیا سینٹر میں 20بستر مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اٹک میں معاشرتی سرگرمیوں کی فروغ کے لیے اٹک جم خانہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو عنقریب مکمل ہو جائے گا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم خان نے کہا کہ ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا کا وژن شاندار ہے جس سے ضلع بھر کی فلاح و بہبود ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک کے ساتھ گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون ہوگا۔اجلاس میں تحصیل جنڈ میں یو ای ٹی ٹیکسلا کے سب کیمپس اورفتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سب کیمپس کےقیام کے حوالے سےمختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر کہاکہ تحصیل جان فتح جنگ جنڈاور پنڈی گھیب کےطلبہ و طالبات کواور ممکن تعلیمی سہولت میسر کی جائے گی۔ان سب کیمپسز کے قیام سے تعلیمی انقلاب آئیگااوریہ کیمپسزجلدقائم ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ فتح جنگ میں بہت جلد بین الاقوامی معیار کا ڈائلسز سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ضلع اٹک کی ترقی کے لیےہر ممکن کاوش کریں گے۔بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نےگورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول میں واقع آئی ٹی لیب،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور اس کی زیر تعمیر عمارت،اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا سینٹراور پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی کی عمارت کا دورہ کیا۔متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنروہ صوبہ بھر اورخصوصاًضلع اٹک کی ترقی کے لیےدن رات محنت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے ذریعےپیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ کریں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کے لیےگونرہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔