ضلع خیبر لنڈی کوتل میں امن اور امان کے حوالے سے ریلی

7

پشاور،05جون(اے پی پی):ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں  پرائیویٹ سکولز کے طلباء نے گزشتہ روز ہونیوالے بم دھماکے کے بعد علاقہ میں امن ریلی کا انعقاد کیا، جس میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقے میں پرائیویٹ سکولز اور  طلباء کو تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ گزشتہ روز ہونیوالا بم دھماکہ ایک نجی سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے کیا گیا تھا، جس سے سکول طلبہء اور علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ریلی شرکاء نے علاقے میں امن اور امان کی صورتحال کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔