عرفان صدیقی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

27

 

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ، اتحادی جماعتوں نے عرفان صدیقی کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن کے سینیٹرز نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے چیئرمین شپ کے لیے نامزد کیا تھا۔نامزدگی کی حمایت پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کی۔شیری رحمان، رانا محمود الحسن، روبینہ قائم خانی اور افنان اللہ خان سمیت چھ ارکان نے اجلاس میں عرفان صدیقی کی حمایت کی۔پی ٹی آئی کے سینیٹرز علی ظفر اور لیاقت خان تراکئی نے ووٹنگ سے پرہیز کیا تاہم بعد از انتخابات کی حمایت کا اظہار کیا۔