لاہور 25 جون ( اے پی پی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے علامہ محمد یوسف اعوان کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد کی ملاقات کی۔
وفد میں ڈاکٹر محمد راشد فاروقی، امانت علی، پیر سید حسین گیلانی سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام شامل تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ علمائے کرام کی دین کے لئے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔برصغیر میں علماء, مشائخ اور اولیا کرام کے کردار کی وجہ سیے اسلام پھیلا۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں برداشت اور بین المذاہب ہم أہنگی میں کردار ادا کریں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء معاشرے میں امن، برداشت اور مذہبی رواداری میں کردار ادا کر رہے ہیں۔