قصور،11جون(اے پی پی ): عیدالاضحی کی آمدکے موقع پرسنت ابراہیمیؑ ادا کرنے کے حوالے سے قصورکی مویشی منڈی سج گئی، طرح طرح کے خوبصورت جانور مویشی منڈی میں موجود ہیں ۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مویشی منڈی میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔محکمہ لائیوسٹاک،ریسکیو1122،میونسپل کارپوریشن،قصورپولیس کے اہلکاران اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
مویشی منڈی میں شدیدگرمی کیوجہ سے ابھی تک گہماگہمی اورعوام کا جوش وخروش نہ ہونے کے برابر ہے ،محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کی طرف سے بیوپاریوں کے جانوروں کو سپرے بھی کئے جارہے ہیں۔
محکمہ لائیوسٹاک قصورکے ڈاکٹرمحمدجمیل نے “اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مویشی منڈی میں داخل ہونیوالے مین دروازے پر ہی باہرسے آنیوالے جانوروں کوسپرے کئے جاتے ہیں اورمویشی منڈی میں بیوپاریوں کے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ24گھنٹے ہمہ وقت موجودہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کانگووائرس نہیں ہے لیکن اسکے باوجود بیوپاریوں کے جانوروں کی دیکھ بھال اور مویشی منڈی میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ہرطرح کی سہولیات میسرہیں۔