عید کے دوسرے دن بھی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے مصروف عمل رہی

16

اسلام آباد ۔18جون  (اے پی پی):عید کے دوسرے دن بھی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے مصروف عمل رہی ۔ترجمان کے مطابق  ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ۔

ڈی سی نے بتایاکہ گزشتہ روز 99 ہزار سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں ۔شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے پر ڈی سی نے  تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شاباش  دی اور کہاکہ پوری ٹیم کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنا ممکن نہیں۔

 عرفان نواز نے کہاکہ شہری 1334 پر رابطہ کریں، ٹیم آپ کہ دہلیز پر پہنچے گی، گزشتہ روز 150 سے زائد شہریوں کہ شکایات پر فی الفور ایکشن لیا گیا۔ڈی سی عرفان نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ آئیں مل کر شہر اقتدار کو خوبصورت و صاف ستھرا رکھیں۔