لاہور 12جون ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی گزشتہ 4ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حکومت سولر پینلز کی پنجاب میں مینو فیکچرنگ کے لئے سنجیدہ ہے، متعدد غیر ملکی کمپنیاں پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں نے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ سفارت کاروں، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں اور صنعتکاروں سے ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں کافالو اپ کیا جائےمطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے فالواپ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھانا میرا عزم ہے،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔