قانون کی بالادستی سے ہی صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ، وزیر داخلہ بلوچستان

13

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی مرکزی حیثیت پر مبنی قانون کی حکمرانی کے وژن کو عملی شکل دینے کے لئے نئے روڈمیپ کے تحت ہماری   کوششیں  اگلے مرحلہ  میں داخل ہو چکی ہیں اور ہم سب اس سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں،قانون کی بالادستی سے ہی صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے مالی تعاون پر مبنی ‘ڈلیور جسٹس پراجیکٹ’ کی سٹیرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لئے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا میں تعاون پر یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کے پارٹنر اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ قانونی اور آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری سے متعلق لائق تحسین سرگرمیوں  کے لئے  پولیس، لیویز، پراسیکیوشن کے ادارے  مبارک مباد کے مستحق   ہیں۔