پشاور، 19جون(اے پی پی):ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں 2500 صفائی اہلکار گلی محلوں سے قربانی کی آلائشیں نکال کر ٹرانسفر سٹیشنز منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود عملہ رات دیر گئے تک فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہوگا۔ پہلے دن کی قربانی کی آلائشوں سے شہر کو صاف کیا جارہا ہے۔
ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی نے بتایا کہ غیر مقررہ مقامات، نالیوں اور نہروں میں آلائشیں پھینکنے سے صفائی آپریشن متاثر ہوسکتا ہے، لہذا عوام قربانی جانوروں کی آلائیشیں مقررہ مقامات پر تلف کریں۔