قصور، اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ دودھ کی چیکنگ،غیر معیاری دودھ سپلائی کرنیوالوں کوجرمانے

17

 

قصور۔6جون(اے پی پی نیوز)ڈپٹی کمشنرقصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ دودھ کی چیکنگ،غیر معیاری دودھ سپلائی کرنیوالوں کو 41ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرقصور عطیہ عنایت مدنی نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر ناکہ لگایا۔ اس موقع پر 17ہزار سے زائد لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، دودھ کی کوالٹی اور معیار کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیاگیا،غیر معیاری اور پانی ملا دودھ ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 41ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرقصورعطیہ عنایت مدنی نے بتایا کہ غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں‘شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔