قصور؛ ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز صحت گرین کوٹ اور بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ

8

 

قصور،07جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی  نے  بنیادی مرکز صحت گرین کوٹ اور بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور  ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی ، طبی سہولیات  اور میڈیسن کی دستیابی اور سٹاک کا  جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی، بچہ وارڈ، آؤٹ ڈور،ڈینگی وارڈسمیت دیگر حصوں میں سہولیات کو چیک کیااور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے دستیاب طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنرمحمدارشدبھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت کی سہولیات کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے کیلئے طبی عملہ ہمہ وقت دستیاب رہنا چاہیے،عوام الناس کو صحت سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔