اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے 21 ارب 19 کروڑ 63 لاکھ 78 ہزار روپے کے دو مطالبات زر کی منظوری دیدی۔
اپوزیشن کی جانب سے ان مطالبات زر پر پیش کی گئی کٹوتی کی 46 تحریکیں مسترد کر دی گئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شعبہ قومی تحفظ و تحقیق کے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 14 ارب 78 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے اسلم گھمن، عالیہ کامران اور رضا علی کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں، باقی تمام کٹوتی کی تحریکوں کو اس کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 6 ارب 41کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار روپے کا مطالبہ زر پیش کیا جس پراپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی ایک تحریک جمع کرائی گئی تھی۔