قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کے 56 ارب، 63 کروڑ، 73 لاکھ، 70 ہزار روپے کے 5 مطالبات زرکی منظوری دے دی

11

اسلام آباد،27جون(اے پی پی):قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کے 56 ارب، 63 کروڑ، 73 لاکھ، 70 ہزار روپے کے 5 مطالبات زرکی منظوری دے دی،ایوان نے مطالبات زر پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے  وزارت داخلہ کے 5 مطالبات زر پیش کئے جن میں وزارت داخلہ کے اخراجات کیلئے 15 ارب، 36 کروڑ، 18 لاکھ، 5 ہزار روپے، وزارت داخلہ کے دیگر اخراجات کیلئے 10 ارب، 77 کروڑ، 82 لاکھ 77 ہزار روپے، دارالحکومت اسلام آباد کے اخراجات کیلئے 20 ارب، 41 کروڑ، 19 لاکھ،71 ہزار روپے، قومی اتھارٹی برائے انسداد دہشت گردی کیلئے ایک ارب، 15 کروڑ، 31 لاکھ، 7ہزار روپے اورشعبہ داخلہ کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 9 ارب 7 کروڑ روپے کے مطالبات زرشامل تھے۔

وزارت داخلہ کے ان مطالبات زر پر عالیہ کامران، صاحبزادہ صبغت اللہ، خواجہ شیراز، عمیرخان نیازی، سید رضا علی گیلانی نسیم علی شاہ، جمال احسن، عائشہ نذیر، شہریار آفریدی، علی محمد خان سمیت اپوزیشن کی  جانب سے کٹوتی کی 107 تحاریک پیش کی گئیں جن کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ ایوان نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک کوکثرت رائے سے مستردکرتے ہوئے وزارت داخلہ کے 56 ارب، 63 کروڑ، 73 لاکھ، 70 ہزار روپے کے 5 مطالبات زرکی منظوری دیدی۔