اسلام آباد،27جون (اے پی پی):قو می اسمبلی نے وزارت خارجہ کے 51 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار روپے کے دو مطالبات زر کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے51 ارب 85 کروڑ32 لاکھ 80 ہزار کے یک بعد دیگرے وزارت خارجہ کے دو مطالبات زر ایوان میں پیش کیے جن پر علی گیلانی صاحبزادہ صبغت اللہ، عالیہ کامران ،عائشہ نذیر نے 27 کٹوتی کی تحریک ایوان میں پیش کیں جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا اور دفتر خارجہ کے دو مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی۔