لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

22

لاہور ۔19 جون(اے پی پی): لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کے لئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور سرکاری شعبے میں سینیٹشن کے جدید رجحان کی نئی روایت کا بھی آغاز کیا گیا۔پہلی بار لاہور نہر کی ڈرون سے نگرانی کی گئی جس سے نہر میں گندگی پھینکنے میں بڑی کمی ائی۔ ڈرون نگرانی سے نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے میں 80 فی صد کمی آئی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید گرمی میں محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے عملے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے ۔ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق کمپنی نے چار ڈرونز کی خصوصی ٹیمیں نگرانی پر مامور کی تھیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلی بار ڈرون اور سیف سٹی کیمروں کا صفائی مہم کے لئے بھی استعمال کیا ۔

نہر میں گندگی پھینکنے پر 30 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ہزاروں شہریوں کو خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئی ۔4 ہزار 999 چھاپے مارے گئے، 85 کا چالان، 560 شہریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے۔