مالی سال 2023-24 کے دوران صنعتی شعبے میں مثبت شرح نمو ریکارڈ، صنعتی شعبے میں ترقی 1.21 فیصد رہی؛ اقتصادی سروے

18

اسلام آباد،11جون  (اے پی پی): مالی سال 2023-24 کے دوران صنعتی شعبے میں مثبت شرح نمو ریکارڈ کی گئی اور مالی سال 2023-24 کے دوران صنعتی شعبے میں ترقی 1.21 فیصد رہی ،تعمیراتی شعبے میں شرح نمو 5.86 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ شعبے میں ترقی کی شرح 2.42 فیصد رہی ۔ جی ڈی پی میں سب سے زیادہ حصہ خدمات کی شعبے کا ہے جو مالی سال 2023-24 کے دوران 57.7فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح نمو ایک اشاریہ دو ایک فیصد رہی۔