اسلام آباد، 12 جون( اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی شائستہ خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25کا بجٹ عوام دوست ہے۔
اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اپر کلاس پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ پسماندہ طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25کا بجٹ عوام دوست ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاص طور پر 25فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ممبر قومی اسمبلی شائستہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اہم مسئلہ ہے اس کے لیے فنڈ مختص کیے گئے ہیں، کراچی کے لیے بہت اچھے فیصلے کیے گئے ہیں ۔ کسانوں کے لیے جو پرانی سکیم تھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،کسانوں کو زرعی شعبہ کی درآمدات پر ٹیکسوں کی چھوٹ دے گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام دوست اوربہترین اقدامات کیے گئے ہیں ،اس بجٹ سے کسان بھی خوش ہوگا کیونکہ سولر پہ چھوٹ دی گئی ہے جس سے کسانوں کوفائدہ ہوگا۔