اسلام آباد،12جون (اے پی پی): وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء میںسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کےتحت وزارت قانون و انصاف کے ریکارڈ اور اس حوالےسے کی جانےوالی قانون سازی کی ڈیجیٹلائزیشن کےنظر ثانی شدہ منصوبہ کے لئے 8 ملین روپے کےفنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کاتخمینہ 135.933 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک اس منصوبہ کے لئے 62.991 ملین روپے کےفنڈزکااجرا متوقع ہے اور آئندہ مالی سال کے دوران وزارت قانون و انصاف کے ریکارڈ اور قانون سازی کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے 8 ملین روپے کابجٹ مختص کیاگیا ہے۔