مری ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے خصوصی اجلاس کا انعقاد

25

مری ۔29جون(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل خصوصی اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئے ۔ڈویلپمنٹ ،بیوٹی فکیشن، ٹرانسپورٹ ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظورہوئے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفننگ دی، اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری ،ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل  ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ اورجی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

 علاوہ ازیں ملکہ کوہسار مری  کی عوام  کی ترقی و خوشحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے و پراجیکٹس جاری رکھنے اور نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ سیاحتی مقام کی حیثیت کے پیش نظر کئی اہم پراجیکٹس شروع کرنے کے فیصلے کئے گئے ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، وزرا صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر،  معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین  ستی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، کامران لاشاری ،سیکرٹریز ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔