مری: ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایمبیسڈرز اینڈ فیوچر لیڈرزکے موضوع پر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

30

مری۔30جون( اے پی پی):مری ڈویلپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف) کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایمبیسڈرز اینڈ  فیوچر  لیڈرز

کے موضوع پر ٹریننگ پروگرام ملک کی معروف علمی درسگاہ لارنس کالج گھوڑاگلی مری میں منعقد ہوا ۔

ٹریننگ پروگرام میں قائد اعظم یونیورسٹی ،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سرحد یونیورسٹی کے علاوہ کالجز وسکولز کےطلباء وطالبات نے شرکت کی۔

 اس پروگرام کا بنیادی مقصد نئی نسل کوحصول تعلیم کے ساتھ ساتھ  ان کے ذہنوں میں ہنر و خود اعتمادی پیدا کرناہے جس سے وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کومعاشرتی طور پر ملک وقوم کی بہتری کے لئے بروئے کار لاسکیں۔

 ٹریننگ پروگرام کے مختلف سیشنز میں ماہر سکالرز و ٹیچرز نے  مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے  جس میں نوجوانوں کو اس امر پر زور دیکر کہا گیا کہ وہ اپنی ذاتی اور اجتماعی ذمہ داریوں سے نبردآزما ہونے کے لئے خود اعتمادی کے ذریعے  اپنے فکروعمل اور رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں اس سے معاشرے میں پائی جانے والی مایوسیوں اور بے چینیوں کا بھی ازالہ ہوگا۔