مری: غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات  کے خلاف بھرپور انداز میں آپریشن  جاری

30

مری،27جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مری کا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات  کے خلاف بھرپور انداز میں آپریشن پھر سے جاری ہے ۔ایکسپریس وے مسیاڑی کہ مقام پر سڑک کہ اطراف غیر قانونی تعمیرات کہ خلاف انتظامیہ کا سخت ایکشن ہوا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے عمارتوں کو مسمار کرنا کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ روڈ پر زیر تعمیر عمارتوں کے متعدد حصے مسمار کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ ہائی وے،ضلع انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی ٹیمز آپریشن میں شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن  بلاتفریق جاری رہے گا۔