مری میں غیرقانونی تعمیرات اور وائلیشن کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

65

مری، 10 جون (اے پی پی):مری میں غیرقانونی تعمیرات اور وائلیشن کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔مری ایکسپریکس وے پر این ایچ اے کی جانب سے  رائٹ آف وے کے اندر تجاوزات کھوکھوں کو ہٹا یا گیا ۔آپریشن کی نگرانی اے ڈی سی آر ریٹائرڈ کیپٹن شہریار شیرازی،این ایچ اے ڈی ڈی سعد نے کی ۔اس موقع پر  اے ڈی سی آر مری ریٹائرڈ شہریار شیرازی  نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر  روازنہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا،اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔