مری ۔19جون(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت مری کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرملکہ کوہسارمری میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمری آغاظہیرعباس شیرازی نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مال روڈ سمیت شہرکی مختلف سڑکوں کودھویاجارہاہےعید قرباں پر جانوروں کی باقیات کو آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اٹھائے جانے کے ساتھ شہربھرکوصاف کیاجارہاہے۔سیاحوں کو مری میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔