مری،12 جون(اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سمیت خصوصی طور پر مری کے سرکاری ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات عوام کوبہام پہنچانے کے لئے حکومت کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیرنے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال دور ے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مری کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس میں اگلے سال تک علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کردی جائیں گیں اور خصوصی طور پر مری سول ہسپتال کو ادویات، مشینری ،ڈاکٹروں کی رہائش جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے حکومت کوشاں ہے۔