ملتان، 25 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اچانک انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا دورہ کیا اور بغیر پروٹوکول وارڈز کا معائنہ کیا، صفائی انتظامات بھی چیک کئے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجہ بارے دریافت کیا اور کہا کہ کڈنی سنٹر جنوبی پنجاب میں اپنی طرز کا جدید ترین ہسپتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبے کو ترجیح بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ڈائیلسز وارڈ اور ایکسرے سیکشن پر دباؤ کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کو انڈس کی سپورٹ سے مزید بہتر کرنا مشن ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کو مثالی بنانے کیلئے مزید اقدامات کا حکم بھی دیا۔