ملتان؛ عیدالاضحٰی کے موقع پر چھریوں اور قربانی کے دیگر اوزاروں کی مانگ میں اضافہ

27

 ملتان ،13 جون (اے پی پی ): عید قربان پر جہاں عوام قربانی کے جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں تو وہیں  مارکیٹوں میں جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے اور قربانی کے اوزاروں کی تیاری اور مرمت کے کاروبار سے منسلک افراد کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔عید قربان قریب آتے ہی شہریوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں آسانی کے لیے نئے ٹوکے اور چھریوں کی خریداری شروع کر رکھی ہے۔

 ملتان میں تیار ہونے والی یہ چھریاں نہ صرف ضلع ملتان بلکہ شجاع آباد جلالپورپیروالا اور دیگر علاقوں میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ یہاں پر خام لوہے سے بہترین اور دیرپا چھریاں جبکہ بہترین لکڑی سے چھریوں کے خوبصورت دستے تیار کیے جاتے ہیں۔

 ملتان میں تیار کیے جانے والی یہ چھریاں اور ٹوکے عید قربان سے ہٹ کر بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔