ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی پسماندگان کا دورہ

10

ملتان، 25 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سپیشل پرسنز کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں  کی اپ گریڈیشن سمیت سہولیات فراہمی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی پسماندگان ملتان کا دورہ کیا  اور سپیشل پرسنز کیلئے کورسز اور کلاس رومز کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی ۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے سپیشل پرسنز کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے عملی اقدامات کا عزم کیا اور کہا کہ سپیشل پرسنز کیلئے قائم اداروں کی انسپکشن جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنکل اداروں میں نئے کورسز اور فیکلٹی کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، حکومت پنجاب نے سپیشل پرسنز کی تعلیم و تربیت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے ہیں۔