ملتان:صوبہ پنجاب میں سموگ کا باعث بننے اور دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون

14

ملتان، 28جون(اے پی پی):صوبہ پنجاب میں سموگ کا باعث بننے اور دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔

سیکرٹری پراونشنل ٹرانسپورٹ  اتھارٹی فیصل سلطان کی ہدایت پر صوبہ کے تمام اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے

ماہ جون میں 31 ہزار گاڑیوں کے مالکان پر  5 کروڑ40لاکھ   روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے40 ڈرائیورز کو  گرفتار کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 7413 گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا گیا۔ اسی طرح آلودگی پھیلانے والی 31 ہزار 453 گاڑیوں جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی 4470 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز شریف کا “ماحول دوست پنجاب” وژن  ہماری منزل ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نےآلودگی کےخاتمہ بارے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کی سخت  ہدایت کی ہے۔

فیصل سلطان نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے شہریوں سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سموگ کے خاتمہ میں ہماری آنیوالی نسلوں  کی بقا ہے۔