ملتان،03 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نےفیلڈ میں پولیو ٹیموں کی اچانک انسپکشن کی اور جھگیوںورہائشی علاقوں میں جاکر بچوں کی پولیو ویکسین مہم کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور ٹارگٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی اور کہا 10لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو 3 روز میں پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 4 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کہا پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وسیم حامد سندھو نے کہا تمام ہسپتالوں،ڈسپینسری، بس اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور کہا پولیو مہم کے دوران معلومات و شکایت کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے گھروں میں جاکر اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے۔