ملتان :حکومت پنجاب کا شہر اولیاء کیلئے صحت کے شعبے میں ایک منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

15

ملتان, 14 جون ) اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال منصوبے کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا اور  مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال منصوبے کا دورہ، کیا اور بریفننگ لی –

 انہوں نے کہا 5974 ملین کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال رواں برس مکمل کیاجائے گا اور کہا 2 سو بیڈز پر محیط ہسپتال سے ہزاروں خواتین کو انکی دہلیز پر گائنی کی سہولت میسر ہوگی۔

 وسیم حامد سندھو نے کہا جدید ترین ہسپتال میں تعمیر سے نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈز بھی شفٹ کئے جائیں گے اور کہا حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے   ایکسیئن بلڈنگز حیدر علی نے ہسپتال کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔