ملتان 20 جون )اے پی پی): ملتان ریجن میں نئی ریکروٹمنٹ 2024 پروسیس کے چوتھے مرحلے کا(تحریری امتحان23(جون سے آغازکا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پرایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پولیس راو عبدلکریم اورڈی آئی جی پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ڈاکٹر اطہر وحید کی زیرنگرانی ملتان ریجن میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اورڈرائیورکانسٹیبلزکے لیے بھرتی سال2024 کے سلسلہ میں دوڑ ٹیسٹ مرحلے کے بعد ریکروٹمنٹ کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاور ڈرائیورکانسٹیبلز کا تحریری امتحان کاشیڈول 23جون سےجاری کردیا گیا ہے۔
تمام امیدواران (کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاورڈرائیور کانسٹیبلز) 04:30 بجے صبح پولیس ٹرینگ کالج حاضرہونے کے پابند ہوں گےکانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاور ڈرائیورکانسٹیبلزتحریری امتحان میں1786 امیدوارشریک ہوں گے۔ کانسٹیبلز کی آسامی کےلیے 1385امیدوارن تحریری امتحان کےلیے شرکت کریں گے۔
لیڈی کانسٹیبلز کی آسامی کے لیے391 امیدوارتحریری امتحان میں شرکت کریں گے جبکہ ڈرائیورکانسٹیبلزکی آسامی کے 10 امیدوار تحریری امتحان میں شرکت کریں گے۔
آر پی او کیپٹن سہیل امتحانی کمیٹی کے چئیرمین جبکہ ممبران میں ایس پی ہیڈکوٹر لاہورمنصور قمر،RO/ ڈی ایس پی امجد حیسن خان ملتان ریجن ہوں گے۔بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ اور شفافیت کیساتھ جاری ہے قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائیگا۔مزیدشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تحریری امتحان کے تمام مراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاےگی امیدوار کو کوئی مسئلہ مسائل ہوتو وہ بھرتی کیلئے بنائے گئے بورڈ میں شامل افسران کو اپنا مسئلہ بیان کریں اور اس کا جائزمسئلہ حل کیا جائیگا۔