ملتان، 20 جون ) اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر کرایوں کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ ارم شہزادی نے 10 سے زائد کمرشل گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کردیے۔
وہاڑی چوک اور جنرل بس سٹینڈ پر مختلف بس کمپنیوں کے خلاف اوور چارجنگ پر کارروائی کی گئی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عید قربان پر خصوصی کرایوں میں کمی کی گئی ۔
وسیم حامد سندھو نے کہا عید قربان کے بعد بھی کرایوں میں کمی برقرار رکھی جائے گی اور کہا غیر قانونی بس و ویگن اڈوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔