اسلام آباد، 04 جون(اے پی پی):ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک تاہم جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جوہرآباد 10، حافظ آباد 08، سرگودھا 07، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین 03، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم 01، لاہور (ایئرپورٹ اور سٹی 01)،سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 01)، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر، کوٹ ادو48،ڈیرہ غازی خان، دادو، جیکب آباد،سبی،منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ،نور پور تھل47، بہاولنگر،موہنجو داڑو، ڈیرہ اسماعیل خان، حافظ آباد،نارووال، سرگودھا،جہلم، جوہر آباد، لیہ، خانیوال اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔