ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

19

اسلام آباد،24 جون(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق چھور، جیکب آباد 46، دادو، حافظ آباد، تربت 45، بھکر، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔