ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم میثاق معیشت کو بھی سپورٹ کریں گے ، سید عبدالقادر گیلانی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

16

اسلام آباد 24 جون  (اے پی پی):   رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ کہ مسلم لیگ (ن) کو ہم نے میثاق جمہوریت میں سپورٹ کیا، ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہم میثاق معیشت میں بھی ان کی سپورٹ کریں گے ۔

آج قومی اسمبلی  میں  مالی سال  2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے   سید عبدالقادر گیلانی نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بحال کیا جائے اور جنوبی پنجاب کو بھی لاہور کے برابر بجٹ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فارم 45 اور فارم 47 کا طعنہ دیا جاتا ہے، میں فخر سے کہتا ہوں کہ میرے پاس فارم 45 موجود ہیں، میں ساری جماعتوں کو ہرا کے اس ایوان میں پہنچا ہوں۔