موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں فوری اور موثر پالیسیوں کی ضرورت ہے؛چیئرمین این ڈی ایم اے

17

اسلام آباد،26 جون(اے پی پی):چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قومی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے فعال موسمیاتی پالیسیوں کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں فوری اور موثر پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

  چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ متبادل اور موسمیاتی سمارٹ زراعت کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ابتدائی الرٹ سسٹم میں نجی شعبے کی شمولیت اور خواتین کی معاشی لچک پر زور دیا۔