نارووال،14 جون (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے روشنی پنجاب کے دیگراضلاع کی طرح ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی سربراہی میں محکمہ صحت کی طرف سےورلڈڈینگی ڈے بھرپورطریقے سے منایاگیا۔
ضلع کی تینوں تحصیلوں میں آگاہی سیمیناراورریلیوں کاانعقادکیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال نارووال سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرسلمان قیوم شیخ نے کی۔سی ای او ہیلتھ نویدحیدر،ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرمحمد طارق،ایم ایس ڈاکٹرافضال راجپوت،انٹامالوجسٹ امانت علی،ڈاکٹرراحت جاویدخاں،انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین کے علاوہ تعلیم،ہائرایجوکیشن،زراعت،پاپولیشن،انڈسٹریز،سول ڈیفنس،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،ریسکیو1122دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنرسلمان قیوم شیخ نے ریلی کے اختتام پرشرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈڈینگی ڈے کے موقع پرآج کی ریلی کامقصدلوگوں میں ڈینگی مچھرکے خطرات اورنقصانات کے بارے آگاہی فراہم کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے گبھرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے بھگانے کی ضرورت ہے،لہذا ہمیں اپنے اردگردکےماحول کوصاف ستھرارکھنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر/ڈینگی ایس اوپیزپرعمل کرناہوگا۔
اسسٹنٹ کمشنرنارووال نے محکمہ صحت ودیگرمتعلقہ افسران کوانسدادڈینگی کے حوالے سے ضلع بھرمیں ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرنگرانی جاری ڈینگی سرویلینس کو تیزکرنے کی ہدایت کی۔