اسلام آباد، 12 جون ( اے پی پی): بدھ کے روز وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر سہیل ربانی نے اے پی پی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں لگژری گاڑیوں اور نان فائلرز کے گاڑیوں اور پراپرٹی خریدنے پر زائد ٹیکس کو حکومت کے مثبت اقدامات قرار دیا۔
سہیل ربانی نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے نان فائلرز پر پراپرٹی اور گاڑیوں کی خریدوفروخت پر زیادہ ٹیکس سے ان نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ ورک میں شامل ہو کر ٹیکس گزار ہونگے اور ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
سابق نائب صدر نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس نان فائلرز سے وصول زائد ٹیکس کو نئی صنعتوں کے قیام کیلئے استعمال میں لانا چاہیئے تاکہ زیادہ لوگوں کیلئے روزگار کےمواقع پیدا ہوں اور جو بھی ترقیاتی منصوبے ہوں وہ لانگ ٹرم پالیسی کے تحت کم ازکم پنج سالہ ہوں تاکہ نئی حکومت کی تبدیلی بھی ان پر اثر انداز نہ ہوسکے۔