اسلام آباد،27 جون (اے پی پی ):نوابزادہ افتخار احمد خان بابر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایوی ایشن کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ہیں۔ نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایویشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرپرسن کے لئے نام حاجی امتیاز احمد چودھری تجویز کیا جبکہ جام عبد الکریم نےتائید کی۔
چیئرپرسن نے کمیٹی ممبران کو انہیں متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔کمیٹی ممبران نے نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔











