نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی سے انکی صلاحیتوں کو ترقی کیلئے بہتر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں، شاہدہ اختر علی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

23

اسلام آباد 23 جون  (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی  شاہدہ اختر علی نے  حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور نوجوانوں کے لیے ترقی اور روزگار کے تحفظ کے لیے   مزید اقدامات   کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں انہیں روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے ذریعے ہم ملک ان کی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے زیادہ بہتر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں

آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہماری ترجیح ہونی چاہیے جبکہ وہ ملازمین جو پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان  پر ٹیکس بڑھانا ناانصافی ہے ۔

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، روزگار کے بہتر مواقعوں کی فراہمی سے انکی صلاحیتوں کو ترقی کیلئے بہتر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں، شاہدہ اختر علی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال