نوشہروفیروز ؛ ہالانی میں سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ، جانوروں کی خریداری زورشور سے جاری

46

نوشہروفیروز،09 جون (اے  پی پی ): عید قرباں کے  قریب آتے ہی نوشہروفیروز کے شہر ہالانی میں علاقے کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج چکی ہے۔ سندھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں سے خریدار وں نے مویشی منڈی کا رخ کرلیا ہے،منڈی میں بکروں سمیت بڑے جانور بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور بھاؤ تاؤ کا عمل جاری ہے، بیوپاری جہاں کم ریٹ ملنے پر نالاں نظر آتے ہیں وہیں دوردراز سے آئے خریداربھی منڈی میں آئی تیزی پر ناخوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

مویشی منڈی میں چھوٹے جانور کی نسبت بڑے جانوروں کی مانگ میں اضافہ دیکھائی دے رہا اور خریدار بڑے جانور کی خریداری کرکے اجتماعی قربانی کو ترجیج دے رہے ہیں۔