نوشہرہ ورکاں،19 جون ( اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردونواح موضع ببر میں تیز ہوا کے بعد بارش کا آغاز،چمکتے سورج کی موجودگی ہلکی بارش سے گرمی کا زور قدرے ٹوٹ گیا دن تین بجے گرج چمک کے ساتھ بادلوں کی آمد سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور کئی ہفتوں سے گرمی کے ستائے شہری موسم انجوائے کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے مختصر وقت ہلکی بارش کے بعد مطلع صاف اور ٹمپریچر 44 سے 41 تک گر گیا۔