بیجنگ، 06 جون (اے پی پی):چیئرمین نورینکو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار قابل تعریف ہے جن کی سرپرستی میں لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بروقت تیار ہوا۔اورنج لائن پراجیکٹ لاہور بہت اہمیت کا حامل اور منفرد پراجیکٹ ہے، یہ منصوبہ سی پیک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جو کہ چائنہ اور پاکستان کے درمیان باہمی کارپوریشن کا سمبل ہے۔
چیئرمین نورینکو نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت سے نئے منصوبوں پر اشتراک جاری و ساری رہے گا۔ ان پراجیکٹس کی بنیاد ایک نئی سپیڈ کے ساتھ رکھی جا ئےگی جسے ہم پاکستان سپیڈ براۓ پراجیکٹس کہہ سکتے ہیں ۔