وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات

23

 

لاہور۔16جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اتوار کو ملاقات کی۔وزیراعظم   آفس کے  میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں صوبہ پنجاب کے امور پربھی بات چیت کی گئی۔