وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

21

 

لاہور،17جون  (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ نماز عید کے بعد وزیراعظم لوگوں سے عید ملے، وہ لوگوں میں گھل مل گئے۔ پیر کو عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور  میں عید کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ نماز عید کا خطبہ سننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وہاں پر موجود لوگوں سے عید ملے اور مبارکباد پیش کی۔