اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،اس موقع پر ارکان کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی آمد پر اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ایوان میں وزیر اعظم سے اقلیتی اور خواتین ممبران نے گروپ کی شکل میں ملاقات کی۔
وزیراعظم سے وفاقی وزرا رانا تنویرحسین اور اویس لغاری کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے بھی ملاقات کی۔