وزیراعظم کی  عظیم عوامی ہال آمد، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے  گارڈ آف آنر پیش کیا

39

بیجنگ،07جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کا   چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  عظیم عوامی ہال  آمد پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کےوزیراعظم  سے  اپنے وفد  کاتعارف کرایا۔

وزیراعظم  کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے  گارڈ آف آنر پیش کیا  ۔وزیر اعظم نے چینی وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی  بجائے گئے۔