کوئٹہ،10جون(اے پی پی)؛وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا عطاء الرحمٰن سے ملاقات کی۔
کوئٹہ ائیر پورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعلیٰ نے مولانا عطاءالرحمٰن سے مصافحہ کیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق دریافت کیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مولانا فضل الرحمٰن کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر کبیر احمد بھی موجود تھے۔