وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

11

اسلام آباد۔24جون  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔  ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا خیرمقدم کیا۔

ایوان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعظم کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیف وہیپ مسلم لیگ  (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے غیر مسلم ارکان نے کیل داس کوہستانی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔